ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر پر حملہ، 24 سالہ نوجوان گرفتار

اردو نیوز  |  Nov 24, 2021

امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے ’ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ‘ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کرنے والے 24 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبلیو ڈبیلو ای کے ایونٹ ’منڈے نائٹ را‘ میں اپنے میچ کے بعد سابق ورلڈ چیمپین سیٹھ رولنز واپس جارہے ہیں کہ اچانک کہیں سے ایک شخص آ کر ان پر حملہ کر دیتا ہے۔

ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ہیں۔

واضح رہے ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی ہے اور یہاں رنگ کے اندر اور باہر لڑائیاں سکرپٹ کا حصہ ہوتی ہیں۔

تاہم یہ واقعہ کمپنی کے سکرپٹ کا حصہ نہیں تھا۔

Seth Rollins just attacked by fan??? #RAW #WWE pic.twitter.com/FIv6csAW28

— Tommy Lavelle (@tomlavelles) November 23, 2021

کھیلوں کی ویب سائٹ ’ای ایس پی این‘ کے مطابق ریسلنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ڈبلیو ڈبلیو ای اپنے پرفارمرز کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے۔‘

’جس شخص نے سیٹھ رولز پر حملہ کیا اسے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘

سیٹھ رولنز کا شمار ریسلنگ کمپنی کے بڑے سٹارز میں ہوتا ہے اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ورلڈ چیمپین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا اصلی نام کولبی لوپیز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More