خوشبو کی اس بوتل میں 100 طرح کے پرفیوم ہیں

بول نیوز  |  Dec 01, 2021

ٹیکنالوجی کی بدولت نت نئی حیرت انگیز ایجادات سامنے آرہی ہیں اور اب کراؤڈ فنڈنگ کی ویب سائٹ پر ایک غیرمعمولی پرفیوم بوتل پر سرمایہ کاری جاری ہے جس میں ایک ہی وقت میں 100 خوشبوئیں بھری جاسکتی ہیں۔

اسے نینو اسمارٹ پرفیوم کا نام دیا گیا ہے جو دنیا کی سب سے پہلی اسمارٹ بوتل ہے جس میں درجنوں اقسام کی خوشبوئیں رکھی جاسکتی ہیں۔

لیکن یاد رہے کہ یہ روایتی بوتل نہیں بلکہ ایک قسم کا اسمارٹ پیکٹ ہے جو موبائل فون ایپ سے کنٹرول ہوتا ہے۔ اسے 2021 کی سب سے جدید پرفیوم ٹٰیکنالوجی ایجاد کا نام دیا گیا ہے۔ دیگر اداروں نے اسے خوشبو کی دنیا میں ایک نیا جھونکا قرار دیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ اس میں تین طرح کے بنیادی پرفیوم بھرے گئے ہیں اور ایپ کی بدولت ان کی مختلف مقدار کو الگ الگ تناسب میں ملایا جاتا ہے۔ اس طرح 100 مختلف اقسام کی خوشبوئیں وجود میں آتی ہیں۔ تین بنیادی خوشوؤں کو فلورا، ٹیرا اور اورا کا نام دیا گیا ہے۔ ہرخوشبو کی 25 ملی لیٹر مقدار اس بوتل میں رکھی جاتی ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس میں موجود مصنوعی ذہانت کا نظام آپ کے ذوق کے لحاظ سے خوشبوؤں کے تناسب کا خیال رکھتا ہے۔ جنوری 2022 میں نینو اسمارٹ پرفیوم کی فروخت شروع ہوجائے گی جس کی تعارفی قیمت 169 یورو رکھی گئی ہے

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More