مدراینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے، ڈاکٹریاسمین راشد

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ  مدراینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مدراینڈ چائلڈ بلاک پر جاری پیش رفت اور ماسٹرپلان کا جائزہ لیا اور عوام کو اسکے متعلق پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک میں مریضوں کی ضروریات کے مطابق شعبہ جات بنائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مدراینڈچائلڈ بلاک میں بریسٹ کینسرکے علاج کا خصوصی شعبہ بنایا جارہا ہے  جبکہ مدراینڈ چائلڈ بلاک میں مریضوں کے لواحقین کیلئے ویٹنگ ایریازبنائے جارہے ہیں۔

 ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مدراینڈ چائلڈ بلاک میں پرائیویٹ رومزکی سہولت موجودہوگی جبکہ یہاں بلاک میں سیکورٹی کا جدید نظام ہوگا۔

ڈاکٹریاسمین راشد ک کہنا تھا کہ مدراینڈ چائلڈ بلاک میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے خصوصی کاؤنٹرقائم کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدراینڈ چائلڈ بلاک میں پارکنگ کا مربوط نظام ہوگا اور اس کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،چیف انجینئرسی اینڈ ڈبلیوودیگرافسران نے شرکت کی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More