شاداب کا ہدف اعظم خان کیوں؟

سماء نیوز  |  Jan 15, 2022

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب نے نوجوان بلےباز اعظم خان کو فٹ کرانا اپنا ہدف بنالیا۔

جیونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پر جوش ہیں، کوشش ہوگی کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم اس ایونٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کرے اور تیسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرے۔

اعظم خان پر بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ اعظم کے ٹیلنٹ پر کسی کو شک نہیں، اس نے ماضی میں بھی پرفارم کیا ہے، ٹیم میں اس کی فٹنس پر بھی کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ اعظم کا فٹنس ایشو ہےجس پر وہ خود بھی محنت کررہے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن میں بھی ٹیم اچھا کھیلی لیکن ٹورنامنٹ کا اختتام فتح کے ساتھ نہیں کرسکی، امید ہے کہ اس بار ایک قدم بہتر کریں گے۔ لیگ اسپنر نے مزید کہا کہ وہ خود بھی بطور ایمرجنگ پلیئر اس ٹیم میں آئے تھے اور آج اس ٹیم کے ہی کپتان ہیں ، ایسا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لیے تمام ٹیمیں ہم پلہ ہیں، ہر کسی نے ڈرافٹ میں بہترین پلیئرز منتخب کیے ہیں لیکن کون کتنے پانی میں ہے اس کا اندازہ تو اس وقت ہی ہوگا جب ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More