ٹی20 ورلڈکپ2022:پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی

سماء نیوز  |  Jan 21, 2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول مینز ٹی20 ورلڈکپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا، قومی ٹیم سپر 12 راؤنڈ میں پہلے ہی جگہ بناچکی ہے جبکہ اس مرتبہ بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا سمیت پہلے راؤنڈ کی دو ٹیمیں بھی پاکستان سے مقابلہ کریں گی۔

پاکستان ٹیم 30 اکتوبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے میچ کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقا سے 3 نومبر اور بنگلہ دیش سے 6 نومبر کو میچ ہوگا۔

ٹی20 ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پہلے راؤنڈ کی ٹیموں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان 16 اکتوبر کو ہوگا، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ٹی20ورلڈکپ:پاک بھارت میچ کی ریکارڈ وویور شپ،مگر کتنی؟

ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل میلبرن میں 13 نومبر کو ہوگا۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا لنک یہاں موجود ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More