مشینی آنکھ سے 88 سالہ خاتون کی بینائی بحال

بول نیوز  |  Jan 21, 2022

برطانیہ میں 88 سالہ خاتون کی بینائی بایونک آنکھ کی مدد سے دوبارہ بحال کردی گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 88 سالہ خاتون کی ایک آنکھ کی بینائی ’ ڈرائی آئیز‘ (ایک بیماری جس میں آنسوؤوں کے غدود کام کرنا چھوڑ دیتے اور نمی نہ ہونے کی وجہ سے پر دہ چشم پر زخم ہوجاتے ہیں) کی وجہ سے ختم ہوگئی تھی۔

خاتون کی بینائی بحال کرنے کے لیے لندن میں واقع آنکھوں کے اسپتال مور فیلڈ میں ان کی متاثرہ آنکھ کی جگہ بایونک ( مشینی) آنکھ لگائی گئی۔ اس انقلابی بایونک ٹرانسپلانٹ کے بعد مریضہ کی آنکھ نے دماغ کو بصری سگنلز بھیجنے شروع کردیے ہیں۔

اس آپریشن کو سر انجام دینے والی مور فیلڈز اسپتال کی سرجن ماہی مقیت کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں مریضہ کے پردہ چشم کے اندر ایک 2 ملی میٹر چوڑی مائیکرو چپ داخل کی گئی اور بعد ازاں انہیں ایک خصوصی چشمہ پہنایا گیا جو کہ ویڈیو کیمرے سے لیس تھا۔ یہ چشمہ ان کی کلائی پر بندھے کمپیوٹر سے منسلک تھا۔

مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کو استعمال کرتے ہوئے ان کی آنکھ نے کیمرے کی جانب سے پک کیے گئے مرکزی آبجیکٹ کو پک کرنا شروع کردیا۔ پھر آنکھوں کے ذریعے مائیکرو چپ میں ایک انفرا ریڈ بیم داخل کی گئی، جس نے اسے برقی سگنلز میں تبدیل کرتے ہوئے دماغ تک منتقل کردیا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More