کراچی: صدر میں ہوٹل کے کمرے سے گلا کٹی لاش ملی

سماء نیوز  |  Jan 24, 2022

کراچی کے علاقے صدر میں ہوٹل کے کمرے سے گلا کٹی لاش ملی ہے، جس کی شناخت یاجد علی کے نام سے ہوئی ہے جو بونیر کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں ہوٹل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت سرد خانے منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول 2 روز سے ہوٹل میں مقیم تھا، انتظامیہ نے بتایا کہ کمرہ دو دن سے بند تھا، اضافی چابی سے صفائی کیلئے کمرہ کھولا تو عملے کو زمین پر خون میں لت پت لاش نظر آئی، پورے کمرے میں بدبو پھیلی ہوئی تھی، جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔

ہوٹل انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور کمرے کا مکمل معائنہ کیا، تحقیقات میں مقتول کی شناخت 30 سالہ یاجد علی کے نام سے ہوئی، جو خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کا رہائشی تھا، اس نے 22 جنوری کو ہوٹل میں کمرہ

کرایہ پر لیا، تاہم کمرہ دو روز سے بند تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول یاجد علی کے گلے کو بری طرح کاٹا گیا، زخم بہت گہرا تھا، مقتول کے جسم کے دیگر حصوں پر گہرے زخم یا تشدد کے نشان نہیں، کرائم سین یونٹ نے ہوٹل کے کمرے سے شواہد حاصل کرکے کمرہ سیل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی راہداریوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں جبکہ مرکزی دروازے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیجز سے کچھ واضح نہیں ہورہا، تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More