آئی فون استعمال کرنے والے اچھے ڈرائیور ہوتے ہیں یا اینڈرائیڈ صارفین؟

بول نیوز  |  May 10, 2022

اگر بجٹ اور جیب اجازت دے تو موبائل فون صارفین کی اکثریت آئی فونز کو ترجیح دیتی ہے۔

تاہم، کچھ صارفین آئی فونز کو اتنا پسند نہیں کرتے، اور ایک اعلیٰ اینڈرائیڈ فون پر بخوشی اتنی ہی رقم خرچ کر دیتے ہیں تاکہ مزید خصوصیات حاصل کر سکیں۔

آپ کا اسمارٹ فون آپ کی عادات کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتا ہے، یہاں ہم آپ کی براؤزنگ ہسٹری یا ایپلی کیشنز کی بات نہیں کر رہے، بلکہ صرف موبائل فونز (ڈیوائس) کی بات کر رہے ہیں۔

تازہ تحقیق میں آئی فون صارفین  اور اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے افراد کے درمیان تقابلی جائزہ پیش کیا گیا گیا ہے۔

آئی فون صارفین کے مارے میں مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ انہیں بہت سی چیزیں پسند نہیں آتیں، لیکن اینڈرائیڈ صارفین کو آئی فون صارفین سے بہتر درجہ دیا گیا ہے۔

اسمارٹ فون کار انشورنس کمپیریٹر جیری پر شائع شدہ نتائج کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین، آئی فون استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈرائیور ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیری نے 13 ملین کلومیٹر ڈرائیونگ کے دوران جمع کیے گئے 20,000 ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ رویے کا تجزیہ کیا۔

کئے گئے تمام ٹیسٹوں میں، اینڈرائیڈ صارفین نے آئی فون یوزرز کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈیٹا میں مجموعی طور پر ڈرائیونگ اسکور کے ساتھ ساتھ ایکسلریشن، رفتار، بریک لگانے، موڑنے اور خلفشار کے لیے ذیلی اسکور بھی ریکارڈ کئے گئے۔

پھر ان نتائج کو اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم اور مختلف آبادیاتی خصوصیات کے مطابق گروپ کیا گیا۔

نتائج سے پتا چلا کہ آئی فون استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے مقابلے میں ڈرائیونگ کے دوران اپنے فون کو زیادہ چیک کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں5 hours agoبھارت میں بھی "شیزا اور فضاء" کی طرح دو بہنوں کے دولہے بدل گئے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اُجین میں بجلی کی خرابی کی وجہ...

5 hours agoخاتون کو فوڈ ڈیلیوری کے آرڈر میں سانپ کی کھال موصول

خاتون کو فوڈ ڈیلیوری کے آرڈر میں کھانے کے ساتھ سانپ کی...

9 hours agoکویتی نوجوان سات آتش فشاں چٹانیں سر کرنے والا کم عمر کوہ پیما قرار

کویتی نوجوان نے دنیا میں سب سے کم عمر ایسے کوہ پیما...

11 hours ago9 اچھی عادتیں جو آپ کو بڑی تکلیفوں سے بچا سکتی ہیں؟

اکثر ہم اپنی زندگی میں ایسی عادتیں اپنا لیتے ہیں جن میں...

11 hours agoواٹس ایپ گروپ میں اب 512 افراد کی شمولیت ممکن

واٹس ایپ نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہر ہفتے اپنے صارفین...

12 hours agoوہ 5 کام جو عام لوگ تو کرسکتے ہیں لیکن ملکہ برطانیہ کو کرنے کی اجازت نہیں ہے

برطانیہ کا شاہی خاندان اور ملکہ الزبتھ بیشک دنیا کی سب سے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More