کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہونیوالا ہے؟

سماء نیوز  |  May 11, 2022

ٹيسلا کے سی ای او ايلون مسک نے کہا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ويب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ہونے کی حیثیت سے وہ سابق امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی ختم کرنے کے حق ميں ہيں۔

رپورٹ کے مطابق ايک غیر ملکی کانفرنس سے خطاب میں ایلون مسک نے کہا کہ وہ ٹرمپ پر عائد تاحيات پابندی ختم کرديں گے کيونکہ ٹوئٹر کی ٹرمپ پر پابندی کے باعث عوام کا ايک حصہ تنہا رہ گيا تھا۔

مزید جانیے: سوشل میڈیاپرپابندی کا شکارڈونلڈ ٹرمپ اپنی ایپ لے آئےگزشتہ سال 7 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقبل طور پر بند کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی ہی موبائل ایپ لانے کا اعلان کیا، جو تین ماہ قبل 22 فروری کو لانچ کردی گئی۔

دوسری جانب رضاکار فکر مند ہيں کہ اس ممکنہ اقدام سے ايک مرتبہ پھر اس پليٹ فارم پر نفرت آميز مواد کی بھرمار ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More