ایران، اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، سویڈش شہری کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

بول نیوز  |  May 12, 2022

احمد رضا جلالی کی بیگم ویدا کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح اپنے شوہر کی زندگی بچا لیں۔ ایرانی حکومت ویدا کے شوہر جلالی کی سزائے موت پر جلد ہی عمل درآمد کرنے والی ہے۔ عالمی دباؤ کے باوجود ایرانی مؤقف میں کوئی لچک دِکھائی نہیں دے رہی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچاس سالہ احمد رضا جلالی گزشتہ چھ برسوں سے ایران کی ایک جیل میں قید ہیں۔ انہیں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی تھی، جس پر اکیس مئی کو عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس تناظر میں ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں ویدا نے کہا کہ یہ خیال ہی ان کے لیے ڈراؤنا خواب ہے کہ ان کے شوہر کو پھانسی دی جا رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ایران دراصل ان کے شوہر کو قربان کرنا چاہ رہا ہے۔

واضح رہے، اپریل سن 2016 میں جلالی کو ایران میں منعقد کی جانے والی ایک کانفرنس میں مدعو کیا گیا تاہم، تہران پہنچے تو ان کے واپسی کے تمام راستے مسدود کر دیے گئے۔

ایرانی سکیورٹی سروسز کا الزام تھا کہ جلالی نے ایرانی جوہری سائنسدانوں کے کوائف اسرائیلی خفیہ اداروں کو فراہم کیے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے بھی وابستہ تھے۔ یوں ایران کی ایک عدالت نے جلالی کو سزائے موت سنا دی۔

سزائے موت دیے جانے کے حوالے سے ایران عالمی سطح پر سرفہرست ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس ایران میں مجموعی طور پر 280 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جن میں دو نابالغ بھی تھے۔ تاہم ایران میں غیر ملکیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کی شرح انتہائی کم ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ایران میں کسی غیر ملکی کی سزائے موت پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے، جلالی کی اہلیہ ویدا کے بقول ان کے شوہر پر تشدد کیا جا رہا ہے اور اب تو جلالی تکلیف سے بچنے کی خاطر مر جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ممالک کے مابین سیاسی مسائل کی وجہ سے ہم تکلیف میں مبتلا ہیں

مزید پڑھیں1 hour agoدبئی کے پرتعیش علاقے میں سوا 3 لاکھ ڈالر کا ڈاکا، 4 ڈاکو دھر لیے گئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع معروف پُرتعیش علاقے جمیرہ...

2 hours agoیمن میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج روکنے کے لیے 33 ملین ڈالر درکار

یمن کے ساحل پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج...

3 hours agoامریکا کا مشرق وسطیٰ میں خودکار بحری جہازوں کے استعمال میں اضافے کا فیصلہ

امریکی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ مصنوعی ذہانت...

3 hours agoتاج محل کے پیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کا نیا دعوٰی

بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنونی رہنما...

4 hours agoتاج محل کے بعد قطب مینار بھی انتہا پسند ہندوؤں کو کھٹکنے لگا، خطرناک مطالبہ

تاج محل کے بعد قطب مینار بھی انتہا پسند ہندوؤں کو کھٹکنے...

4 hours agoشمالی کوریا میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ، لاک ڈاؤن نافذ

شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہونے پر لاک ڈاؤن...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More