متحدہ عرب امارات کےصدر شيخ خليفہ بن زيد النہيان انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  May 13, 2022

متحدہ عرب امارات کے صدر شيخ خليفہ بن زيد النہيان انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 73 برس تھی۔

یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شيخ خليفہ بن زيد النہيان کی عمر 73برس تھی۔ وہ يو اے ای کے دوسرے صدر تھے۔ خليفہ بن زيد النہيان سال 2004سے صدارت کے منصب پر فائز تھے۔

حکومت کی جانب سے شيخ خليفہ بن زيد النہيان کے انتقال پر 40 روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

خليفہ بن زيد النہيان کے انتقال پر سرکاری اور نجی دفاتر بھی بند رہیں گے۔ یو اے ای کے صدر کی تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

نوٹ: ایہ ابتدائی خبر ہے، جس میں مزید تفصیلات شامل کی جائیں گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More