بسمہ معروف ویمینز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

بول نیوز  |  May 13, 2022

پی سی بی نے آج تصدیق کی ہے کہ بسمہ معروف 23-2022 کے سیزن میں قومی خواتین کی محدود اوورز کی ٹیموں کی قیادت کرتی رہیں گی۔پی سی بی کے اعلانیے کے مطابق پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ایکشن سے بھرپور بمپر سیزن کی تیاری کر رہی ہے۔

ایشئین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی ویمینز ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ سمیت 25 میچز پاکستان ویمینز ٹیم کی راہ تک رہے ہیں۔

خواتین کرکٹ کے سیزن کا آغاز سری لنکا کی کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی میزبانی سے ہوتا ہے جس میں اس ماہ کے آخر سے پاکستان میں آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میچوں کا انعقاد ہونے کا پہلا واقعہ ہوگا۔

اس کے بعد بسمہ معرف کی ٹیم 12 سے 24 جولائی تک میزبان آئرلینڈ اور چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کے لیے بیلفاسٹ جائے گی اس سے پہلے کہ وہ 25 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے برمنگھم جائیں گی۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی طرح، بسمہ اپنی بیٹی فاطمہ اور والدہ کے ساتھ بیلفاسٹ اور برمنگھم کا سفر کرے گی اور پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی والدین کی معاونت کی پالیسی کے مطابق سفر، رہائش اور بورڈنگ کے اخراجات کا اشتراک کرے گی۔

رواں سال اکتوبر میں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کے لئے پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی، جس کے بعد گرین شرٹس اے سی سی ویمینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم 2023 کے آغاز میں آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو گی جہاں وہ آئی سی سی ویمینز چمپئین شپ میں حصہ لے گی، جس کے بعد جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔

مزید پڑھیں37 mins agoمیڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد چئیرمین پی...

2 hours agoبرینڈن میک کولم کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے پر مائیکل وان کا تشویش کا اظہار

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے گیری کرسٹن کی جگہ برینڈن...

2 hours agoآل راؤنڈر شکیب الحسن نے کورونا سے نجات حاصل کر لی

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کورونا کو شکست دے...

2 hours agoباکسر عامر خان نے پروفیشنل باکسنگ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی لیجنڈ باکسر عامر خان نے 35 سال کی عمر...

3 hours agoپی ایس ایل 7 سے پی سی بی کو اربوں روپے کا ریکارڈ منافع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پی سی...

4 hours agoپاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ملتان اسٹیڈیم کو بیک اپ میں رکھنے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More