جرمنی: ٹرین میں چاقو سے حملہ، 6 افراد زخمی

سماء نیوز  |  May 13, 2022

جرمن میں ٹرین میں ایک شخص نے مسافروں پر چاقو سے حملہ کردیا، واقعے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

جرمنی کی مغربی ریاست کے شہر آچین کی ایک ٹرین میں جمعہ کو چاقو بردار شخص نے مسافروں پر حملہ کردیا، واقعے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، جو خود بھی زخمی ہے، 31 سالہ شخص عراق میں پیدا ہوا، تاہم فی الحال اس کی شہریت غیر واضح ہے۔

ریاستی وزیر ہربرٹ راؤل کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، حملے کے محرکات سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More