پی ٹی آئی نےغیر قانونی طور پر پیٹرول سستا کیا، مریم اورنگزیب

سماء نیوز  |  May 14, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےعوام کےساتھ دھوکہ کیا اور غیر قانونی طور پر پیٹرول سستا کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 4 سال نالائق اور نااہل لوگ اقتدار سے چمٹے رہے، پارلیمنٹ کو آرڈی نینس کے ذریعے چلایا گیا ، 4 سال لوٹ مار کرنے والی گزشتہ حکومت 4 ہفتے پہلے آنے والی حکومت سے سوال کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جارہا ہے،عمران خان کس حیثیت سے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے کسی نے نہیں روکا، عمران خان اعلانات کررہے ہيں، ميں آرہا ہوں، آپ کو روک کون رہا ہے۔ آپ جتنی دھمکياں ديں گے حکومت کو فائدہ ہوگا۔

سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت اور پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ مسیحی برادری اور پی ٹی آئی کا ہے, 9 مئی کو جلسہ گاہ کے حوالے سے خط لکھا گیا، جس میں تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں، مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا، انہوں نے کہا کہ چرچ گراؤنڈ مذہبی رسومات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، تحریک انصاف کو جلسےکے لیےکوئی اورجگہ دی جائے۔

اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں کوئی خونی مارچ کرنے کا حق نہیں رکھتا، خونی مارچ کی باتيں کريں گے تو رانا ثنااللہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سے عوام کو بچائيں۔

عمران خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب نواز شريف کواقامہ پرنکالا تو اس وقت ڈالر 105 روپےکا تھا، عمران خان نےمعيشت کو تباہ کيا، جب آپ گئےتو ڈالر 189 روپےکا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More