سال 2022 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اتھلیٹ کون ؟

بول نیوز  |  May 14, 2022

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی سال 2022 میں اب تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اتھلیٹ ہیں۔فٹ بال گراؤنڈ میں گزشتہ 12 مہینوں میں قابل ذکر کارکردگی نہ ہونے کے باوجود لیونل میسی کی آمدنی کا گراف سب سے اوپر ہے۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق فٹ بال کا یہ معروف کھلاڑی آن فیلڈ اور آف فیلڈ سال میں 130 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے۔

لیونل میسی کی سالانہ آمدنی لیبرون جیمز اور ان کے حریف کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو سے بھی زیادہ ہے۔

لیونل میسی کی تجوری میں فٹ بال کے کھیل سے سالانہ 75 ملین ڈالرز کے علاوہ اسپانسر شپ معاہدوں سے 55 ملین ڈالرز جمع ہوئے ہیں۔

لیونل میسی فوربز کی زیادہ آمدنی والی اس فہرست میں دوسری مرتبہ سرفہرست آئے ہیں، اس سے قبل اسٹار فٹ بالر 2019 میں بھی یہ پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔

لیونل میسی کو اپنی کچھ آف فیلڈ سپانسرشپ کے لیے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو حال ہی میں سعودی عرب کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔

لیونل میسی نے سعودی عرب  میں ایک تصویر بنوائی تھی جو انہوں نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی ہے۔

حالانکہ لیونل میسی کے اس اشتہار پر ان کے مداحوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پر طویل عرصے سے انسانی حقوق کے اپنے خراب ریکارڈ کو چھپانے کے لیے اسپورٹس واشنگ کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں9 mins agoمحمد رضوان کو آرام دیا گیا تو سرفراز کھیلنے کے مستحق ہیں،شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ...

1 hour agoآئی سی سی نے رمیز راجہ کی چار ملکی سیریز کی تجویز کو مسترد نہیں کیا،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا...

2 hours agoپی سی بی کا ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹرز کے لئے علیحدہ کنٹریکٹ پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹرز کے لیے مختلف...

3 hours agoمحمد حارث اور زمان خان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے مضبوط امیدوار

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث اور تیز گیند باز زمان...

3 hours agoبحران کے باوجود سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہیں، پی سی بی

پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے کہا کہ...

20 hours agoبنا سنچری کے فرسٹ کلاس میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ قائم

کاؤنٹی چمپئین شپ کے ایک میچ میں سرے نے کینٹ کے خلاف...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More