یوکرینی باشندوں کو جبری طور پر روس منتقل کیا گیا ، امریکہ

بول نیوز  |  May 14, 2022

امریکہ نے روس پر یوکرینی باشندوں کو جبری طور پر اپنے زیرِ انتظام علاقوں میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ الزام یوکرینی حکومت کے ان الزامات کو تقویت دیتے ہیں جن کے مطابق بارہ لاکھ یوکرینی شہریوں کو روس یا اس کے زیرانتظام علاقوں میں زبردستی لے جایا گیا ہے۔

یورپ میں آرگنائزیشن فار سکیورٹی اینڈ کوآپریشن کے لیے امریکی سفیر مائیکل کارپینٹر کا کہنا ہے کہ گواہوں کے بیانات ان کمیپس میں سفاکانہ پوچھ گچھ کی تصدیق کرتے ہیں۔

ان کا  مزید کہنا ہے کہ امریکہ نے اندازہ لگایا ہے کہ روسی فوج نے ہزاروں یوکرینی شہریوں کو فلٹریشن کمیپس میں بھیج دیا ہے جہاں سے ان کو روس یا روس کے زیرانتظام علاقے میں منتقل کیا جاتا ہے۔

مائیکل کارپینٹر نے کہا کہ ہزاروں افراد کو یوکرین کے جنگ زدہ علاقے ماریوپول سے بھی منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص پر یوکرینی نازیکا الزام لگایا گیا ہو تو ان کو مزید پوچھ گچھ یا مارنے کے لیے ڈونیسک لے جایا جاتا ہے۔

یاد رہے، اپریل کے اوائل میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ہزاروں یوکرینی شہریوں کو روسی علاقے میں بھیجا گیا ہے۔تاہم حال ہی میں یوکرین کی محتسب لوڈمیلا ڈینیسوا نے کہا ہے کہ اس کے بعد یہ تعداد 1.19 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے جس میں کم از کم دو لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں22 mins agoروس یوکرین جنگ کب ختم ہوگی؟ یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا بڑا دعویٰ

یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس کے...

4 hours agoروس کا ردعمل، رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

رومانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو نکالے جانے کے جواب...

4 hours agoفلسطینی خاتون صحافی کا آخری سفر، اسرائیلی پولیس کا شرکاء پر تشدد

فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ تین روز قبل 11 مئی کو جینین...

6 hours agoشیخ محمد بن زاید النہیان یواے ای کے نئے صدر منتخب

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے...

7 hours agoامریکا نے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کو غیر یقینی قرار دے دیا

امریکا نے کہا ہے کہ یورپی مشن کے حالیہ دورہء ایران کے...

8 hours agoسری لنکا، بحران خاتمے سے قبل مزید بدتر ہوگا، نومنتخب وزیراعظم وکرما سنگھے

سری لنکا کے نئے وزیراعظم انیل وکرما سنگھے نے برطانوی نشریاتی ادارے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More