شوگر کے مریض کو شدید گرمی میں کونسے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

بول نیوز  |  May 15, 2022

کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید گرمی میں ان کو کون سے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

ماہرینِ غذائیت نے ذیابطیس (شوگر) کے مریضوں کے لیے موسم گرما کے لئے خاص طور پر مفید مشروبات، پھل اور سبزیاں بتائی ہیں۔

مشروباتلیموں پانی (شکر کے بغیر)ناریل پانیتازہ پھلوں کا جوسہربل چائےسبز یا سادہ شکر کے بغیر چائےکھیرے کا جوس

گرمیوں میں ہائیڈریٹ رہنا ہرایک کے لیے ضروری ہے، خاص طور پراگرآپ شوگرکے مریض ہیں۔

پانی کی کمی آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

پانی کا استعمال ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے، جسم سے فاضل مادوں کو صاف کرتا ہے ۔

پانی کی کمی کسی کی جسمانی صلاحیت اور دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔

اسی لئے گرمی کے موسم میں پانی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔

سبزیاںپالکبروکلیچقندرگوبھیپھلیاں

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے، کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں کا کم استعمال اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خون میں شوگرکی سطح کو بہتر طریقے سے منظم کیا جائے۔

اگرخون میں شوگرکی سطح اعتدال میں نہیں ہوگی تو طبیعت بگڑ بھی سکتی ہے۔

سبزیاں اورپھل غذا کو متوازن بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، جو ورزش کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی بنانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے تازہ سبزیاں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

پھلاسٹرابیریبلیک بیریزبلیو بیریزسنگترہآڑوبیرناشپاتیکیلا

ان کے کم سے درمیانے درجے کے گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے، زیادہ تر تازہ پھل خون میں گلوکوز کی سطح میں تیزی سے اضافے کا سبب نہیں بنتے ہیں جیسا کہ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کھانے کی اشیاء جیسے روٹی وغیرہ ۔

آپ کی گرمیوں کی خوراک میں کم کارب، فائبرسے بھرپور پھل جیسے کیلے، سیب اور یہاں تک کہ بیر کو شامل کرنا حیرت انگیز کام کرے گا۔

 

مزید پڑھیں51 mins agoتھائی رائیڈ یا گُردوں کی خرابی، چمچ منہ میں رکھ کر صحت کا حال جاننے

کچھ لوگ صحت کے معاملے میں لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور...

16 hours agoمنکی پاکس کے مزید دو کیسز کی تشخیص

برطانیہ میں منکی پاکس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے۔ صحت...

21 hours agoنومولود بچوں کی ’اچانک اموات‘ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان سمیت مغربی اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی بظاہر تندرست اور...

23 hours agoچمکتی جلد کے لئے سپلیمنٹ نہیں بلکہ اس اسمودی کو آزمائیں

لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں پھر کیوں نہ اس کی...

24 hours agoسگریٹ نوشی کے بعد نیکوٹین کے اخراج میں مدد گار غذائیں

نشہ کسی بھی صورت میں ہو صحت کے لئے نقصان کا باعث...

1 day agoجسم کے کن حصوں کو ہیٹ ویو کے دوران سورج کی گرمی سے بچانا سب سے زیادہ ضروری ہے؟

ہیٹ ویو کے دوران ہم اکثر احتیاطی تدابیر کے دوران جسم کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More