پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

بول نیوز  |  May 16, 2022

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد  کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے وکیل تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس میں ریمارکس دیے کہ درخواست کو پہلے نمبر لگنے دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نمبر لگنے کے بعد نوٹس جاری کرنے  کے معاملے کو دیکھا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کوبہ طور وکیل بات کرنے سے روکتے ہوئے مقدمے کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں غیر قانونی ہیں۔ نئی حلقہ بندیاں مردم شماری کے بعد ہی ہوسکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اب کی جانے والی حلقہ بندیاں غیرقانونی ہیں۔ نئی حلقہ بندیاں پاکستان میں ممکن نہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا تھی کہ الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کی شیڈیول آئین کے منافی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف نئی مردم شماری کے بعد ہو سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن مردم شماری کے بغیرحلقہ بندیاں نہیں کر سکتا، الیکشن نا کرانا الیکشن کمشنر کی صریحاً بدنیتی ہے۔

مزید پڑھیں4 mins agoپی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ...

9 mins agoجس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس نے...

12 mins agoوزیرِ اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

20 mins agoماں بیٹی سے زیادتی کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر قرار

لاہور ہائی کورٹ نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کا کیس...

36 mins agoسینئراینکرپرسن سمیع ابراہیم عدالت میں پیش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سمیع ابراہیم نےاپنی پٹیشن میں حفاظتی ضمانت...

43 mins agoکاروباری دن کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن شدید مندی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More