وفاقی کابینہ کی اصلاحات کےبغیرفوری الیکشن میں جانے کی مخالفت

سماء نیوز  |  May 17, 2022

وفاقی کابینہ نے اصلاحات کے بغیرفوری الیکشن میں جانے کی مخالفت کردی۔

منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وفاقی کابینہ نےبھی اصلاحات کے بغیر فوری الیکشن میں جانے کی مخالفت کردی۔ کابینہ نے ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری رپورٹ بھی مسترد کردی۔

کابینہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کی بہتری کےلیےسخت فیصلے ناگزیرہوچکے ہیں، غریب عوام کوریلیف دیا جائے اورامیر طبقہ پسے ہوئے طبقے کی مدد کےلیےآگے آئے۔

کابینہ نےمعاشی بحران سے نمٹنےکے لئےسخت فیصلے کرنے پربھی زور دیا اور اتفاق کیا کہ ہمیں وقت ضائع کیے بغیرغریب آدمی کا سوچنا ہوگا۔

کابینہ نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پرگہری تشویش کا اظہارکیا اور وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کوسندھ حکومت سے مل کرامن وامان کے لیےتمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔

اس کےعلاوہ آئی ٹی کےشعبے کی برآمدات 2 سال میں بڑھانے کی ہدایت اور برآمدات بڑھانے سے متعلق وزارت آئی ٹی کی سفارشات منظورکرلی گئیں۔

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پریادگاری نوٹ چھاپنے کی اسٹیٹ بنک کی سمری مسترد کردی گئی کیوں کہ ان یادگاری نوٹوں کے چھاپنے پر 6.64 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور یادگاری کرنسی نوٹ غیرملکی کمپنی نے پرنٹ کرنے ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے اورایسے میں اتنےبھاری اخراجات نہیں کیے جاسکتے،بدترین معاشی بحران میں ملک فضول خرچ کا متحمل نہیں ہوسکتا اور75ویں سالگرہ پرموجودہ کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرکے ہی کام چلایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More