آمدن سےزائداثاثوں کا کیس، اسحاق ڈارکی گرفتاری تک مزیدکارروائی مؤخر

سماء نیوز  |  May 18, 2022

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مزید کارروائی اسحاق ڈار کی گرفتاری تک مؤخر کردی گئی۔

اٹھارہ مئی کو احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی جبکہ شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے اور اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کی دوبارہ توثیق کردی۔

عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سےمشروط کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جب تک اسحاق ڈارکوگرفتارکرکےپیش نہیں کیاجاتا،اس ریفرنس میں کارروائی آگےنہیں بڑھےگی۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

 واضح رہے کہ شریک ملزمان منصور رضا، نعیم محمود اور سعید احمد نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا تھا۔

اسحاق ڈار کے خلاف ستمبر 2017 میں ریفرنس  دائر ہوا تھا اوراسحاق ڈار دسمبر 2017 سے کیس میں اشتہاری ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ سماعت میں  ملزم کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے سماعت دوبارہ ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔شریک ملزم کے وکیل نے کہا تھا کہ مرکزی ملزم کے واپس آنے تک عدالت فیصلہ نہ سنائے جبکہ نیب پراسیکیوٹرافضل قریشی نے قاضی مصباح کی استدعا کی مخالفت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More