محمد حسنین کا انگلش کاؤنٹی ٹیم وورسٹرشائر سے معاہدہ

ہم نیوز  |  Jun 23, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا انگلش کاؤنٹی ٹیم وورسٹرشائر سے معاہدہ ہوگیا۔ 

وورسٹرشائر کاؤنٹی کے اعلامیے کے مطابق 22 سالہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں آخری 6 میچز کے لیے سائن کرلیا گیا ہے۔پاکستانی فاسٹ بولر 11 جولائی کو مڈل سیکس کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

وورسٹرشائر کے ہیڈ کوچ ایلیکس گُڈمین کا کہنا ہے کہ اظہر نے محمد حسنین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بولر جو 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرواسکتا ہو ٹیم کے لیے کافی مفید ہوگا۔

انگلش کاؤنٹی ٹیم کے ساتھ معاہدے پر محمد حسنین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔

محمد حسنین کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے وہ زیادہ سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More