گال ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم 222 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے دو وکٹوں پر 24 رنز

اردو نیوز  |  Jul 16, 2022

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری گال ٹیسٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے۔

پاکستان کے دونوں اپنرز پویلین لوٹ گئے ہیں۔ عبداللہ شفیق 13 رنز بناکر جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے راجیتھا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 

اس سے قبل سری لنکا نے گال انٹرنیشل سٹڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے ٹیم سری لنکا زیادہ دیر تک جم نہ سکی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیشن چندیمال 76، مہیش تھیکشانا 38 ، اوشادہ فرنانڈو 35  جبکہ کوسال میندس 21 زنر کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے چار، حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ میچ میں 99 کا عندسہ چھو لیا ہے۔

سری لنکا کے 222 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا ہے۔  

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More