وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بُری خبرسنا دی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 05, 2022

کراچی (نیوزڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ   ملک میں ٹیکس اکٹھاکرنا بہت ضروری ہے،ڈھکی چھپی بات نہیں ملک پیچھے رہ گیا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تاجروں پر 3ہزارسپرٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ، سپرٹیکس لگایا تولوگوں کوبرا لگ رہا ہے،یہ غلط فہمی ہےکہ امیرلوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، 855ارب روپے پٹرول لیوی میں جمع کریں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب دنیاہمیں پیسے بھی نہیں دیتی، ہم ایکسپورٹ کوبڑھائیں گے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے قرضہ لینا پڑتا ہے،امید ہے معیشت گروتھ کی طرف جائے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More