الیکشن کمیشن کی ووٹرلسٹوں میں سنگین غلطیاں،بڑی سیاسی جماعت کے امیدوارکومردہ قراردیدیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری، کراچیسے پی ٹی آئی امیدوار بھی الیکشن کمیشن کی سنگین غلطیوں کا متاثرہ نکلا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا کراچی سے بلدیاتی امیدوار الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی فیصل ریاض نے بتایا کہ بلدیاتی امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرانے گیا تو ووٹر لسٹ میں مردہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فیصل ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زندہ کو مردہ قرار دے دیا، اب دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ جنرل کونسلر کے لیے بلدیاتی انتخابات لڑنا چاہتا تھا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ گزر گئی،ریکارڈمیں ابھی مردہ ہوں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو غلطی سے مردہ قرار دے دیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے موصول ایس ایم ایس میں بتایا گیا ہے کہ آپ فوت ہو چکے ہیں۔ ریاض حیدر نے کہا کہ ایسے عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کیا کارکردگی ہے، سازش کے تحت ووٹر لسٹ میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More