کاروباری ہفتے کا پہلا روز: ڈالر مزید سستا، سٹاک انڈیکس میں بہتری

اردو نیوز  |  Aug 15, 2022

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر مزید دو روپے کی کمی کے بعد 212 پر آ گیا ہے اور سٹاک انڈیکس 43 ہزار تین سو پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کو ابتدائی گھنٹوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی رپورٹ کی گئی ہے اور ڈالر مزید نیچے آ گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور پہلے سیشن کے آغاز میں مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ کاروبار کے دوسرے گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 4 سو 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سٹاک بروکرز کے مطابق ’ملک کی موجودہ معاشی صورت حال میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ مارکیٹ میں اچھی خریداری کی وجہ سے انڈیکس مسلسل مثبت سمت میں جا رہا ہے۔‘

سپیکٹرم سکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ عبدالعظیم کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ایل او آئی لیٹر ملنے اور دوست ممالک کی جانب سے پیسے آنے کی مثبت خبروں کا اثر مارکیٹ میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

ان کے مطابق ’پچھلے ہفتے مارکیٹ نے اچھا ٹریڈ کیا، اس وقت بھی مارکیٹ مثبت سمت میں جا رہی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔‘

’عالمی مالیاتی ادارے کے ایل او آئی لیٹر کا اثر مارکیٹ میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو مزید بہتری کی طرف لے جانے کے لیے حکومت کو ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی ملکی معیشت کو ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More