مفتاح اسماعیل ان ایکشن ، پٹرول کی قیمت میں مزید 10روپے فی لیٹر اضافہ۔۔۔ عوام کے لیے بری خبر

روزنامہ اوصاف  |  Aug 18, 2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 30 اگست کو پیٹرول 10  روپےفی لیٹر مزید مہنگا ہونے کی پیشگوئی کردی۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا۔حکومت نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھائیں گے، 30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی، معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں، غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں،حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کے لیے ووٹ بینک کو قربان کر دیا ، یہ لوگ اپنے ووٹوں کو داؤ پر لگارہے ہیں، ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آصف زرداری نے بھی حکومت پر تنقید کی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاہے کہبڑے سے بڑاسیاسی پنڈت آئندہ صورتحال کی کوئی پیش گوئی نہیں کرپارہا لیکن معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں، الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا نومبر ،عمران خان انتخابی مہم پر ہیں،نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی، عمران خان8حلقوں میں اہل اورفیصل آباد میں نااہل،یہ کیسا قانون ہے؟ یہ عمران خان کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاہے کہ چین کی رضامندی کے بغیرسی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے،ان کو چین کے خلاف اسی کام کے لیے لایا گیا ہے،افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More