حکومت پنجاب نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

ہم نیوز  |  Sep 22, 2022

لاہور: حکومت پنجاب نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے، اب خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے گریڈ ایک سے چار تک کی درجہ چہارم کی پوسٹوں پر بھرتیوں پہ عائد پابندی ختم کردی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد درجہ چہارم کی 16 ہزار پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پراجیکٹ پوسٹوں پربھرتیوں کیلئے عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گریڈ 5 سے اوپر والی پوسٹوں کی منظوری کے لیے 14 ہزارسے زائد کیسز کابینہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More