پاکستان سے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا: ترجمان دفتر خارجہ

اردو نیوز  |  Sep 22, 2022

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کسی بھی پاکستانی وفد کے اسرائیل کے دورے کی سختی سے تردید کی ہے۔

جمعرات کو میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ’جس دورے کی بات کی جا رہی ہے وہ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے تحت کرایا گیا جس کا دفتر پاکستان میں نہیں۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے جس میں کوئی ابہام نہیں۔’

’ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر پوری قوم کا مکمل اتفاق ہے۔‘

ترجمان کے مطابق ’پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔‘

’اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام اور اس کا دارالحکومت القدس خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More