عمران خان انتخابات کی نہیں اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، شیری رحمان

ہم نیوز  |  Sep 26, 2022

وفاقی وزیرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، اقتدار میں آنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان نے ٹوئٹ کی کہ پی ٹی آئی کی بدتمیزی کی سیاست بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نہ بنے، اقتدار میں آنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، 25 مئی کے لانگ مارچ میں ناکامی کہ بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے تسلیم کیا کہ لوگ ان کی لانگ مارچ کی کال پر نہیں نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عوام جانتی ہے یہ حقیقی آزادی نہیں عمران بچاو تحریک ہے، پی ٹی آئی پھر جلاو گھیراو اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، عمران خان انتخابات کی نہیں اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، یہ جلسوں میں شیر بنتے ہیں، باہردھمکیاں دیتے ہیں لیکن اندر منت سماجت کرتے ہیں، ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے۔

لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں، متاثرین سیلاب کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نا صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے۔ لوگوں سے اپیل ہے پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نا بنیں۔ 1/4

— SenatorSherryRehman (@sherryrehman)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More