دیپکا پاڈوکون کی طبیعت خراب ہوگئی، ہسپتال داخل

اردو نیوز  |  Sep 27, 2022

بالی وڈ کی سپرسٹار دیپکا پاڈوکون کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ دیپکا پاڈوکون کو پیر کی شام طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق دیپکا پاڈوکون کو سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔بالی وڈ کی خبروں کی ویب سائٹ پِنک وِلا کے مطابق دیپیکا پاڈوکون کے کئی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔چند ماہ قبل انڈیا کے شہر حیدرآباد میں فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی دیپکا پاڈوکون دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھنے کے باعث ہسپتال داخل ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔دیپکا پاڈوکون 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ وہ جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ بھی کر رہی ہیں۔بالی وڈ کی سپرسٹار 2023 میں سپر سٹار ریتک روشن کے ساتھ اپنے کیریئر میں پہلی بار فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More