ساتواں ٹی20: انگلش بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن بے بس، تین آؤٹ

اردو نیوز  |  Oct 02, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے ساتویں اور آخری میچ میں 210 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے 5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز بنائے ہیں۔ وکٹ پر اس وقت افتخار احمد اور شان مسعود موجود ہیں۔

سات ٹی20 میچز کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ہے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ پہلے اوور آخری گیند پر گری جب بابر اعظم کرس وواکس کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے۔

دوسرے اوور کی دوسری گیند پر محمد رضوان بھی ریس ٹوپلے کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی اننگزانگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جن میں ڈیوڈ ملان کے 78 رنز شامل ہیں۔

انگلینڈ کا پہلا نقصان پانچویں اوور میں الیکس ہیلز کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب وہ محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پانچویں ہی اوور میں انگلش ٹیم کی دوسری وکٹ گری جب فِل سالٹ 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

انگلش بیٹر بین ڈکٹ اپنی جارحانہ 30 رنز کی اننگز کھیل کر دسویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ نے افتخار احمد کی گیند کریز سے نکل کر کھیلنے کی کوشش کی تو انہیں وکٹ کیپر محمد رضوان نے رن آؤٹ کر دیا۔ 

انگلش بیٹرز ڈیوڈ ملان  47 گیندوں پر تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 78 رنز جبکہ ہیری بروک 29 گیندوں پر چار چھکوں اور ایک چوکے کے ساتھ  46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ساتویں ٹی20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ دیکھنے کو ملی۔ انگلینڈ نے صرف 14 اوورز میں 170 رنز کا مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

چھٹے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے فِل سالٹ نے 48 گیندوں میں 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

اس وقت پاکستان اور انگلینڈ 3-3 کے ساتھ برابر ہیں جبکہ آج کے میچ میں جیتنے والی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیونبابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، محمد حسنین ، محمد وسیم، حارث رؤف

انگلینڈ کی پلیئنگ الیونفِل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، کرس وواکس، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید، ، ریس ٹوپلے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More