فیفا ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے دی

اردو نیوز  |  Nov 22, 2022

سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دے کر فیفا ورلڈکپ 2022 فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کیا۔

سعودی عرب نے دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

میچ کا پہلا گول ارجنٹائن کی جانب سے میسی نے 10 منٹ میں کیا اور اس کے جواب میں 48 ویں منٹ میں سعودی عرب کے صالح الشھری نے گول کیا۔

پھر محض پانچ منٹ کے بعد سعودی فٹبالر سالم الدوسیری نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔  سعودی عرب کی جانب سے دوسرا گول صالح الدوسیری نے سکور کیا جو کہ فیصلہ کن ثابت ہوا۔ 

خیال رہے کہ سعودی قومی ٹیم اس سے قبل 5 مرتبہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔

میچ قطری دارالحکومت دوحہ کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سعودی مداحوں کی بڑی تعداد شریک یوئے۔ 

 ریاض شراحیلی آج کے مقابلے میں شریک نہیں ہوسکے کیونکہ انہیں طبی نگرانی میں علاج کی ضرورت ہے۔

میچ سے قبل سعودی  ٹیم کے فرانسیسی کوچ ریناد نے کہا تھا  کہ قومی ٹیم پوری طرح سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ 

دوسری طرف ارجنٹائن کے کھلاڑی میسی نے کہا تھا کہ قطر فیفا ورلڈ کپ ان کے سفر کی آخری منزل ہے جہاں سے وہ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا کریں گے۔ 

سعودی ٹیم تیسرے گروپ میں ہے جس کے ساتھ ارجٹنائن، میکسیکو اور پولینڈ ہیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More