معروف کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Nov 24, 2022

پاکستان کے معروف کامیڈین، اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار اسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

اسماعیل تارا  نے کئی اسٹیج ڈراموں، ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ ففٹی ففٹی سے ان کی شہرت ہوئی۔ انہیں نگار ایوارڈز برائے مزاحیہ اداکار کئی بار ملا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسماعیل تارا کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے مرحوم اسماعیل تاراکی مغفرت کیلئےدعا بھی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More