پہلی کورونا ویکسین کی تیاری، روس سب پر بازی لے گیا، پوری دنیا کیلئے خوشخبری

روزنامہ اوصاف  |  Jul 13, 2020

روس(نیوز ڈیسک) کوروناوائرس کے خلاف لڑائی میں روس سب پر بازی لےگیا ہے۔ روس نے کورونا ویکسین کے لئے ٹرائلز مکمل کر لیے۔تفصیلات کے مطابق روس کورونا ویکسین کے لیے ٹرائلز مکمل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔روس کی سیکیونوف فرسٹ ماسکو اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے لئے دنیا کی پہلی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز مکمل کیے۔اس بات کی تصدیق انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسلیشنل میڈیسن اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر وڈیم تاراسوف نے کی۔گامالئی انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکروبیولوجی کی تیار کردہ ویکسین کے تمام کلینیکل ٹرائلز 18 جون سے شروع ہوئے تھے۔ کلینیکل ٹرائلز کے لئے تشکیل دئیے گئے دونوں گروپوں کو جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔رضاکاروں کے پہلے گروپ کو دو تین دن میں رخصت ہونے کی اجازت ہوگی اور دوسرے گروپ کو 20 جولائی کو ڈسچارج کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس ویکیسن کا انسانوں پر تجربہ کیا گیا اور اس کے اثرات دیکھے گئے اب اس کے ٹرائلز کامیابی کے ساتھ پورے ہو گئے ہیں۔۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک پچیدہ عمل کے بعد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چھ مختلف پلیٹ فارمز پر کام کرتے ہوئے ویکسئین تیار کی گئی ہے جس کو پیر کےروز سے مختلف جانوروں پر ٹیسٹ کیا جار ہا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس ویکسئین کو مارکیٹ میں آتے ایک سال سے 18 ماہ تک کا وقت درکار ہوگا۔دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی حتمی ویکسین سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کی بجائے ان ملکوں اور افراد کو فراہم کی جائے جن کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More