ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا روز ویسٹ انڈیز 318 رنز بنا کر آؤٹ

اب تک  |  Jul 14, 2020

ساؤتھمپٹن: (12 جولائی 2020) ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز میزبان انگلینڈ کے دوسوچار رنز کے جواب میں تین سواٹھارہ رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگ میں ایک سوچودہ رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ براتھ ویٹ اور ڈاروچ نے نصف سنچریاں بنائیں۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے چار، جیمز اینڈرسن نے تین اور ڈوم بیس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ساؤتھمپٹن کے روز باؤل گراؤنڈ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے دوسوچار رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے نامکمل اننگ ستاون رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور دن کے اختتام سے کچھ پہلے تین سواٹھارہ رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ جیسن ہولڈر الیون نے پہلی اننگ میں ایک سو چودہ رنز کی اہم برتری حاصل کرکے میچ پرگرفت مضبوط کرلی۔ اوپنرکریگ براتھ ویٹ پینسٹھ، وکٹ کیپرشین ڈاروچ اکسٹھ، رسٹن چیز سینتالیس، شین بروکس انتالیس اور جان کیمبل اٹھائیس رنز نمایاں اسکورر رہے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی کامیاب رہے،اسٹوکس نے چاروکٹیں لیں۔ جیمزاینڈرسن تین، ڈوم بیس دو اور مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تیسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے بغیرکسی نقصان کے پندرہ رنز بنائے۔ روری برنزدس اور ڈوم سیبلے پانچ رنزبناکر وکٹ پرموجود ہیں۔ مہمان ٹیم کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کے لیے انگلینڈ کوننانوے رنزکی ضرورت ہے اوران کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More