مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اب تک  |  Jul 14, 2020

اسلام آباد: (13 جولائی 2020) قومی اسمبلی نے یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان  متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم جبر و استبداد کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد آزادی کی بھرپور سفارتی و سیاسی مدد کا اظہار کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے کشمیر میں جاری بھارتی قتل و غارت کو رکوانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ قراداد پر تمام جماعتوں کے اراکین نے دستخط کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More