دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ چار ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز  |  Aug 05, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ چار ہزار 365 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 87 لاکھ ایک ہزار 672 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 19 لاکھ 15 ہزار 331 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 18 ہزار 420 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 290 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 28 لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 96 ہزار 96 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے اور 39 ہزار آٹھ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 61 ہزار 423 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 351 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 21 ہزار 318 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 49 ہزار 961 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 48 ہزار آٹھ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 745 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 498 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 299 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 6 ہزار 203افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More