اپوزیشن کا وزیراعظم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ

سماء نیوز  |  Sep 20, 2020

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی طویل کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلیکٹڈ وزیراعظم فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ جمہوریت اور آئین پر یقین رکھنے والی جماعتوں پر مشتمل ایک وسیع تر جمہوری اتحاد تشکیل دے کر ملک گیر عوامی احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ اس دوران پاکستان کے تمام شہروں اور قصبوں میں احتجاجی جلسے کریں گے۔

‘مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر اپوزیشن کا ایکشن پلان پڑھ کر سنایا جس کے مطابق آل پارٹی کانفرنس سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے۔

وکلا، تاجر، کسان، مزدور، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کو اس تحریک کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

اکتوبر، نومبر 202 میں پہلے مرحلے میں ملک کے صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔

دسمبر 2020 میں دوسرے مرحلے میں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑی عوامی ریلیاں اور مظاہرے منعقد ہوں گے اور عوام کے ساتھ ملکر بھرپور ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

جنوری 2012 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا۔

سلیکٹڈ حکومت کی تبدیلی کے لیے متحدہ حزب اختلاف پارلیمان کے اندر اور باہر تمام جمہوری، سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرے گی جن میں عدم اعتماد کی تحاریک اور مناسب وقت پر اسمبلیوں سے اجتماعی استفوں کا آپشن شامل ہے۔’

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More