اریج فاطمہ نے اپنا وزن 16 کلو کیسے کم کیا؟ اداکارہ نے بتا دیا

بول نیوز  |  Nov 29, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ نے مداحوں کو بتادیا کہ انہوں نے اپنا وزن 16 کلو کیسے کم کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اریج فاطمہ معروف تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

متعلقہ خبراداکارہ اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی...

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے اپنا وزن 37 پاؤنڈز کم کیا ہے جو کہ تقریباً 16 کلو بنتا ہے۔

اریج فاطمہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں اداکارہ کو دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے لال رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنی ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے چشمہ بھی لگایا ہوا ہے تاہم یہ تصویر ان کے اپنے گھر کے باہر کی ہے۔

وزن کم کرنے کے حوالےسے اریج فاطمہ نے بتایا کہ ’میں نے وزن بڑھانے والی پنجیری، یخنی اور اس جیسی کوئی بھی چیز بالکل نہیں کھائی، راتوں کو جاگنے سے گریز کیا، گھر پر رہی اور گھر کے کام بھی خود کیے اور اس دوران میں نے اپنا وزن کم کرنے پر بالکل روز نہیں دیا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے اس دوران بالکل بھی وزرش نہیں کی بلکہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے میں یہ وعدہ کرکے سوتی تھی کہ میں وزرش کروں گی اور اگلے دن پھر بھول جاتی تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ جب جب بھی دل کرتا تھا ہر چیز کھائی، بس میں نے باہر کا کھانا کھانا چھوڑ دیا اور بہت زیادہ شکر والی چیزیں نہیں کھائیں۔ اور یہ بھی اس لیے نہیں کھائیں کہ مجھے اپنا وزن کم کرنا تھا بلکہ اس لیے چھوڑیں کہ میرا شوگر لیول بڑھ گیا تھا۔‘

یاد رہے کہ رواں سال 16 مئی کو اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ علی‘ رکھا تھا، اس بات کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پریہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More