پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ خان نے اپنے شوہر کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میزبان اور اداکارہ خان نادیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی تصویر شیئر کی ہےمتعلقہ خبر نادیہ خان کی ولیمے کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے...
View this post on Instagram
A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)
مذکورہ تصویر میں فیصل ممتاز راؤ سیاہ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کے ولیمے کی تقریب کی لگیادرہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان اپنی نئی زندگی کے آغاذ پر بہت خوش ہیں۔نادیہ خان نے شوہر کی تصویر کے ساتھ ہی اُن کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔اداکارہ لکھا کہ ’طوفان کے بعد، میری زندگی میں ایک قوس قزح کی طرح شامل ہونے کا شکریہ۔‘یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ میں اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے شوہر ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔واضح رہے کہ نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔ -->