اسٹیڈیم روڈ ٹریفک کےلئے بند، شہریوں کو شدید مشکلات

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

کراچی: اسٹیڈیم روڈ ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہاہے۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلیے بند کر دیاگیا ہے۔

  ترجمان ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے ٹریفک کو پرانی سبزی منڈی کی جانب بھیجا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق سر شاہ محمد سلیمان روڈ کا ٹریفک حسن اسکوائر فلائی اوور سے پرانی سبزی منڈی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

نیپا سے حسن اسکوائر آنے والے ٹریک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ، جبکہ ٹریفک انتہائی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔

واضح رہےکہ اسٹیڈیم جانے والا راستہ دن 11.30 بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، اسٹیڈیم روڈ 30 جنوری تک انہی اوقات میں بند رہے گا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More