ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا،فردوس واشق اعوان

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔

ڈسکہ ضمنی الیکشن پر ECP کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتےہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے! ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 25, 2021

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جسے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتےہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More