عاطف اسلم کا نیاگانا”رات”ریلیز

سماء نیوز  |  Feb 26, 2021

تصویر: ٹوئٹر

گلوکار عاطف اسلم نے بالآخر اپنے نئے گانے ”رات ” کی آڈیو جاری کردی ہے،، تاہم میوزک ویڈیو کیلئے ان کے فالوورز کو ابھی مزید انتظارکرنا ہوگا۔

عاطف نے ہیش ٹیگز میں بتایا کہ آئی ٹیونز اور اسپاٹی فائے پردستیاب ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرعاطف نے لکھا ،” اب اورانتظار نہیں، سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے ٹریک رات کی جھلکیاں شیئرکررہا ہوں ”۔

اس اعلان سے ایک گھنٹہ قبل شیئرکیے جانے والے ٹیزر میں عاطف اسلم اداکارہ منشاء پاشا اور ایک بچے کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔

گلوکار نے اپنے فالوورز سے پوچھا ” کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ گانا کس حوالے سے ہے”؟

اس سے قبل 11 فروری کو عاطف اسلم نےمداحوں کیلئے ”رات ” کا ٹیزرشیئرکیا تغا جس میں ان کے ہمراہ سائرہ یوسف تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے عاطف نے اپنے یو ٹیوب چینلک کو سابسکرائب کرنے کیلئے کہا تھا۔

میوزک ویڈیو کے پروڈیوسرعاطف خود ہیں جبکہ ڈائریکشن گلوکار،رائٹراورفلمسازیاسر جسوال نے دی ہیں۔

میوزک ویڈیو میں سائرہ اور منشاء کے علاوہ ماڈل کرن ملک بھی دکھائی دیں گی۔

رات کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آڈیو ریلیز ہوتے ہیں عاطف اسلم ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ میں آگئے ہیں، پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی یہ گانا بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نےٹویٹس میں اپنی پسندیدگی ظاہر کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More