جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈرنورستان عرف حسن بابا ہلاک ہو گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمانگئی اور طیارزہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرددھماکہ خیز مواد بنانے کا ماہر اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور2007میں50سےزائد سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد نورستان دہشت گردوں کا ماسٹر ٹرینر تھااوربڑے عرصے سے سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More