مسلم لیگ ن کے باغی ایم۔پی۔اے نشاط احمد خان ڈاہا وفات پا گئے

بول نیوز  |  Oct 23, 2021

مسلم لیگ ن کے باغی ایم۔پی۔اے نشاط احمد خان ڈاہا وفات پا گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے نشاط ڈاہا کا انتقال ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے۔نشاط احمد خان 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور بعد میں فارورڈ بلاک کا حصہ بنے۔مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے اور ایک مرتبہ تحصیل ناظم رہ چکے ہیں۔ نشاط احمد خان ڈاہا 2008 میں پیپلز پارٹی سے، 2013 میں ن لیگ اور 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔نشاط خان ڈاہا بلڈ کینسر کے مرض میں کافی ارصے سے مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More