سوات: پولیس نے سیاحوں کو لوٹنے والے بقیہ ڈاکو بھی گرفتار کرلیے

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

سوات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اگست میں سیاحوں کو لوٹنے والے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مدین اوربریکوٹ میں مسلح ڈاکوؤں نے سیاحو ں کی گاڑیوں کو روک کر لوٹ لیا تھا، ملزمان سیاحوں سے نقدی ،زیورات اور موبائل فونز چھین لیے تھے۔

پولیس نے واردات کے بعد کارروائی کرتے ہوئے چند دن بعد ہی پشاور اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتا رکرلیا تھا جبکہ سرغنہ سمیت 2 روپوش ملزمان کو آج پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس پی درویش خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ ایک ہزار روپے نقدی، چار عدد موبائل فونز،گاڑی اور اسلحہ بھی ملا ہے جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More