کراچی والوں کے لئے نیا جھٹکا، بجلی 3روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے عوام کے لئے بجلی 3روپے 75پیسے مہنگی کر دی ہے ۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں سماعت کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More