حدیقہ کیانی اوردنانیرکا ‘جانان’ وائرل

سماء نیوز  |  Dec 07, 2021

مختصرویڈیو ‘پارٹی ہورہی ہے’ سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیرمبین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تیزی سے اپنے قدم جما رہی ہیں۔

آئی ایس پی آرکے اشتراک سے تیار کردہ ڈرامہ سیریل ‘ صنف آہن’ سے اداکاری کا آغازکرنے والی دنانیرگلوکاری کا بھی بھرپورشوق رکھتی ہیں۔

دنانیرنےانسٹاگرام پرمعروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ ان کا مقبول ترین گانا ‘ جانان’ گاتے ہوئے گانا گاتے ویڈیو شیئر کی ہے۔

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

پارٹی فیم گرل نے کیپشن میں بتایا کہ وہ اس گانے کو سنتی ہوئے بڑی ہوئی ہیں اوراب سے ایک ساتھ گانا ان کیلئے اعزازکی بات ہے۔

دنانیر اور حدیقہ کی نزبردست ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے مداحوں نے دلچسپ تعریفی تبصرے کیے۔

رواں سال جنوری میں ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ سے اداکاری میں ڈیبیو کرنے والی حدیقہ کیانی نے اپنی صلاحیتوں سے ناظرین کو حیران کیا۔ حدیقہ کے علاوہ کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال مخدوم سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔ رقیب سے کا اوریجنل ساونڈ ٹریک بھی حدیقہ نے ہی گایا تھاجس کے بول ان کی والدہ خاورکیانی نے لکھے تھے۔

حال ہی میں حدیقہ کا دوسراڈرامہ ‘ دوبارہ’ آن ائرہوا ہے جس میں ان کے مقابل مرکزی کردار اداکار بلال عباس ادا کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More