کراچی کنگز کی کپتانی کھونے کا افسوس نہیں،عماد وسیم

سماء نیوز  |  Jan 16, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میری جگہ بابراعظم کو کراچی کنگز کی کپتانی ملنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے سابق کپتان نے کہا کہ ‘بابراعظم شاندار طریقے سے پاکستان کی قیادت کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے خود کو بہت اچھی طرح سے تیار کیا ہے’۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پر امید ہوں، گزشتہ کچھ ماہ سے بھرپور ٹریننگ کررہا ہوں تاکہ اچھا کم بیک کرسکوں۔

قبل ازیں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے قبل کنگز کی قیادت عماد وسیم کے سپرد تھی جنہوں نے گزشتہ 4 سیزن میں کراچی کی کپتانی کے فرائض نبھائے تاہم اس سیزن میں فرنچائز انتظامیہ نے بابراعظم کو ٹیم کی کپتانی کےلیے منتخب کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور حسن علی نے بھی صحافیوں سے گفتگو کی جہاں ان کا مقصد یونائیٹڈ کو تیسرے پی ایس ایل ٹائٹل تک پہنچانا ہے۔

پی ایس ایل:کون سےکھلاڑی کس ایڈیشن میں ٹاپ اسکورر رہے؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ فروری کے بعد لاہور منتقل ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم پلے آف اور فائنل سمیت بقیہ میچز کی میزبانی کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More