ارطغرل کے وفادار سپاہی ’ارتک بے‘ انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  Jan 24, 2022

معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں اہم کردار ادا کرنے والے آئبرک پیکچن انتقال کرگئے ہیں ۔

آئبرک پیکچن گزشتہ کچھ عرصہ سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔

ارتک بے کا اصل نام آئبرک پیکچن تھا وہ 1970 میں پیدا ہوئے۔ سرکاری ملازمت بھی کی پھر ایکٹنگ کو اپنا پیشہ بنایا اور ڈرامہ سیریز دیریلش ارطغرل سے عالمی شہرت حاصل کی ۔

آئبرک پیکچن کچھ عرصہ قبل پاکستان بھی آئے جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

پاکستان میں تعینات ترک سفیر مصطفی یرادکل نے بھی اپنی ٹوئٹ میں آئبرک پیکچن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More